کوئٹہ میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس 4 روز بعد بحال
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔
کوئٹہ شہر میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل تھی۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔