دہشتگردی و منشیات کیخلاف اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا 32 واں اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبوں میں اپیکس کمیٹی قائم کی گئی، سندھ باقاعدہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس کرتا رہا ہے، سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، اس کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس .
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کراچی میں 2 سینٹرز کام کر رہے ہیں، صوبے بھر میں 31 فرینڈلی پولیس اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 پولیس تھانوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور باقی پر کام جاری ہے، اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سنددھ نے نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں پر پولیس لائٹس، رنگین شیشے، فینسی نمبر پلیٹس اور اسلحے کی نمائش کے خلاف 1474 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، 1474 ایف آئی آرز پر 34.6 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔
بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48...
اس واقعے کے ایک روز بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48 گھنٹے میں پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت دیے گئے ویزے بند کردیے گئے، تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے۔
ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کردی گئی، پاکستانیوں کو ویزہ نہیں ملے گا، بھارت میں موجود پاکستانی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں۔