مردان، زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے، گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے، متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متاثرہ افراد
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
—فائل فوٹوقومی ایئر لائن کے طیارے کے متاثرہ انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے ربڑ ٹکرا گیا تھا۔
گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا ہے کہ جہاز گراؤنڈ ہونے سے لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رن وے پر پڑے کچرے سے قومی ایئر لائن کے جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہونے والے واقعات کا ایئر پورٹ حکام کے ساتھ مل کر سدباب کرنا چاہتے ہیں۔