Jang News:
2025-11-19@15:22:29 GMT

حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے

حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6 بچوں کی طبیعت خراب ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نہ ایم ایس ہے اور نہ ہی علاج معالجہ کی سہولتیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ  سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دیں، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے  ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے  یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ بھی لیتے ہیں اور رشوت بھی لیتے ہیں۔

2021 مین آپ نے حق میں فیصلہ دے کر آگئے پروسیس نہیں کیا، ریکارڈ نہیں ہے تو تصور کر لیں سب کچھ جعلی ہے؟۔

درخواست گزار روسٹرم پر آگئے اور مؤقف اپنایا کہ میں نے  امانت داری سے نوکری کی ہے، اب کیا رشوت دوں؟تیسری نسل چل رہی ہے  لیکن یہ فیصلہ نہیں ہورہا، میرے والد کیس لڑتے لڑتے مر گئے۔

عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
  • ڈریگن بال سوپر کے اینی میشن ڈائریکٹر انتقال کرگئے
  • قومی کرکٹ ٹیم کا کونسا کھلاڑی کس کھانے کو پسند کرتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو
  • اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • حیدر آباد فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد10 ہوگئی
  • کراچی، ڈیفنس بدر کمرشل میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
  • ماہرہ خان نے دادی یا نانی کے ساتھ ملائی والی چائے پینے اور پراٹھا کھانے کا مشورہ کیوں دیا؟
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے
  • بزرگ سیاستدان نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے