سندھ حکومت نے پنجاب کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا ہے۔
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کو 1991 کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے دس دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی اور 1991 کے پانی معاہدہ کے تحت پنجاب کے کینالوں کو 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔
آبی معاہدہ 1991 کے تحت تمام صوبوں کو پانی کی کمی برابری کی بنیاد پر برداشت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کپاس اور چاول کی کاشت ہونی چاہیے اور ہم صرف پینے کا پانی دے پارہے ہیں جبکہ اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارسا کو لکھے گئے خط کہ سندھ
پڑھیں:
کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔
صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ