چین-ملائیشیا باہمی ویزا استثنیٰ معاہدے سے باہمی تبادلے اور تعاون کو فروغ ملے گا ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور ملائیشیا کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور ملائیشیا کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک ایک جیسے خیالات اور مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران دونوں حکومتوں نے عام سرکاری پاسپورٹ اور عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ اہلکاروں کے تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر لے جایا جائے گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون فریم ورک کا معاہدہ طے ہوگیا۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ یہ پانچواں پروگرام 2026 سے 2031 تک قابل عمل رہے گا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے۔
فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں دونوں فریق معاونت کریں گے جبکہ خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی، اور تابکاری و جوہری تحفظ جیسے پانچ کلیدی شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ اس پروگرام پر دستخط پاکستان کے پرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے، آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔