کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17افراد پر فرد جرم عائد کر دی، کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔اے ٹی سی عدالت نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔

بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔گزشتہ سماعت پر بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسد قیصر کی پی ٹی آئی عدالت نے اے ٹی سی میں پی

پڑھیں:

عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی

لاہور:

سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • ترکیہ؛ ہوٹل آتشزدگی میں 78 ہلاکتیں اور 137 زخمی؛ مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری