ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم مع شواہد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد

واشنگٹن و بیروت میں ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کینیڈین خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت نے لبنانی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنیکی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کیلئے 230 ملین ڈالر کی امداد مختص کرنیکا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ روئٹرز نے لبنانی و امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس رقم میں سے 190 ملین ڈالر فوج اور 40 ملین ڈالر اندرونی سکیورٹی فورسز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس فنڈنگ ​​سے لبنانی سکیورٹی فورسز کو داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا موقع ملے گا تاکہ فوج "دیگر اہم مشنز" پر توجہ مرکوز کر سکے۔ اس بارے کانگریس کے ایک ڈیموکریٹک ممبر نے بھی روئٹرز کو بتایا کہ "لبنان جیسے چھوٹے ملک کے لئے یہ ایک بڑی و اہم رقم ہے"!

رپورٹ کے مطابق اس بارے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھی حزب اللہ لبنان کے غیر مسلح کئے جانے کی امریکی کوششوں کو "لبنانی فوج کی حمایت" قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ افواج پورے لبنان میں ملکی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں!

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار 
  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم اشتہاری ملزم گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی اڑان جاری