چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی صحت مند اور منظم ترقی کو فروغ دینے  پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی  کمیٹی کے سیاسی بیورو نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نگرانی کو مضبوط بنانے پر 20 ویں اجتماعی سٹڈی کا اہتمام کیا۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سٹڈی کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے تیز ارتقاء کے پیش نظر  ہمیں  خود انحصاری پر قائم رہتے ہوئے اور  اے آئی کے اطلاق پر زور دیتے ہوئے  چین کی مصنوعی ذہانت کی صحت مند،فائدہ مند، منظم، محفوظ اور منصفانہ ترقی کو   فروغ دینا ہوگا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں بنیادی تحقیق کو مسلسل مضبوط بنانے اور  مصنوعی ذہانت کے بنیادی سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر پر مبنی ایک خودساختہ ، قابل کنڑول اور ہم آہنگ آپریشنل نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ حقوق املاک دانش، مالی آمدنی، سرکاری خریداری اور سہولیات کے کھلے پن سمیت دیگر  پالیسیوں کا جامع استعمال کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی فنانسنگ کو احسن انداز میں انجام دینا  ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں  مصنوعی ذہانت  کی معاشرے  میں عمومی تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے اعلی معیار کے  باصلاحیت افراد  کو تربیت دیناہوگی۔متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور نظاموں نیز اطلاق  اور اخلاقی اصولوں کی تشکیل اور بہتری کو تیز کرنا وقت کا تقاضہ ہے تاکہ مصنوعی ذہانت محفوظ، قابل اعتماد اور قابل کنٹرول ہو۔شی جن پھنگ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ  مصنوعی ذہانت کے شعبے میں  وسیع بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو اپنی تکنیکی صلاحیت  سازی میں مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی چینی صدر

پڑھیں:

عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، یحییٰ خان آفریدی

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کررہے ہیں، مقررہ وقت میں کیسز کا حل ہونا چاہئے، قانون کے بہترین ماہر روزانہ کی بنیاد پر کیس سن رہے ہیں، عدالتی معاملات کو 2 شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قومی جوڈیشل پالیسی اہمیت کی حامل ہے، ملک بھرمیں جوڈیشل نظام کی بہتری کے لیے دورے کیے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کررہے ہیں، مقررہ وقت میں کیسز کا حل ہونا چاہئے، قانون کے بہترین ماہر روزانہ کی بنیاد پر کیس سن رہے ہیں، عدالتی معاملات کو 2 شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کے لیے پیشہ ورانہ اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، التوا کے شکار مقدمات ماڈل عدالتوں کے ذریعے سنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس پاکستان آزاد، غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، میرا خواب ہے کہ متاثرہ سائلین اس اعتماد کے ساتھ عدالتوں میں آئیں کہ انصاف ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالر
  • چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز 
  • عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، یحییٰ خان آفریدی
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ
  • مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹرانسپورٹ، سعودی عرب میں خودکار گاڑیوں کا تجربہ
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • مصنوعی ذہانت سے لیس لال بیگ میدانِ جنگ میں اترنے کے لیے تیار