کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں شہر کی مختلف سڑکوں کو ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں عبداللّٰہ ہارون روڈ کو پہلا ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق ہوا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار کو ماڈل روڈز سے متعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔
ہاظم بنگوار کے مطابق زینب مارکیٹ، صدر سے کلفٹن اور دو تلوار تک ماڈل سڑک بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم سے لے کر فٹ پاتھ تک سب کچھ ٹھیک کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صیہونی جارحیت، ایرانی عوام نے سخت انتقام کا مطالبہ کیا
ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی ٹولے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ایرانی عوام نے حکومت اور مسلح افواج سے فوری اور ٹھوس انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران بھر میں آج عوام نے سڑکوں پر نکل کر ملک میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر سخت انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی ٹولے خلاف شدید احتجاج کیا۔ نماز جمعہ سے قبل اور اس کے بعد سڑکوں پر نکلنے والے ایرانی شہریوں نے صیہونی اشتعال انگیزی پر سخت برہمی دکھاتے ہوئے حکومت اور مسلح افواج سے فوری اور ٹھوس انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔