بھارتی اداکار کے ہانیہ عامر کے خلاف نازیبا الفاظ پر بھارتی مداح بھی ناراض
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل بھارت میں بھی اپنے ڈراموں ’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے چرچے میں ہیں۔ مگر ان کی شہرت کا یہ سفر ایک ناخوشگوار موڑ پر پہنچ گیا ہے جب ایک بھارتی سی گریڈ اداکار فیضان انصاری نے ہانیہ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ریمارکس کرکے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔
فیضان انصاری نے نہ صرف ہانیہ عامر کو نامناسب القابات سے نوازا بلکہ ان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الزامات بھی عائد کیے۔ یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ہانیہ عامر ایک بار پھر دونوں ممالک کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ فیضان انصاری کی یہ شرمناک کوشش اس کے اپنے ہی ملک کے شائقین کو ناگوار گزری۔ بھارتی مداحوں نے سوشل میڈیا پر فیضان کے خلاف زبردست ردعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ایک خاتون کے بارے میں ایسے شرمناک الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے؟‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا: ’’یہ صرف شہرت کے لیے ایسا کر رہا ہے۔‘‘
ہانیہ عامر جو کہ دیلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کا حصہ بننے والی تھیں، پہلگام حملوں کے بعد فلم میں ان کے کردار کا مستقبل غیر یقینی ہو چکا ہے۔ مگر ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بھارت کے شائقین بھی ان کے دفاع میں کھڑے ہو گئے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
—فائل فوٹوپاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔