اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی ٹو انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں روانہ کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 28 سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں پہلے سے ہی موجود تقریباً 7,300 سیٹلائٹس میں نیا اضافہ ہے۔پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6:51 کے بعد لانچ کیا گیا۔

یہ پہلے اسٹیج کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً 8 1/2 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون شپ پر اترا۔یہ دوبارہ قابل استعمال بوسٹر، ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، 2 کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے 2نجی خلاءبازوں کے مشن کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ 440 واں موقع تھا جب اسپیس ایکس نے دوبارہ قابل استعمال ایندھن کے بوسٹر کو استعمال کیا۔ یہ اسپیس ایکس کا مجموعی طور پر 468 واں لانچ اور سال کا 51 واں لانچ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسپیس ایکس

پڑھیں:

بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ---فوٹو اسکرین گریپ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے، پہلگام واقعے کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا کو کہا کہ پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، دہشت گردی کے شکار ملک کو کیسے دہشت گردی کا ذمے دار ٹھہرایا جاسکتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی، شہری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور بچے شہید ہوئے۔ ثبوت ہیں کہ یہ کوششیں غیر ملکی فنڈنگ اور بھارت کی حکمتِ عملی سے پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کے لیے کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوششیں پرانی اور منظم ہیں، پاکستان ہمیشہ سے بھارت کے پروپیگنڈے اور غلط معلومات کا ہدف رہا ہے۔

بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے: عطاء تارڑ

انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیے اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قابلِ قبول نہیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنےاپنا بیانیہ پیش کیا، پانی ہماری بقا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا، پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے، کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی اور پاکستان کی سنوائی ہو رہی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اصل خطرہ پروپیگنڈے کی جنگ ہے جس کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، ہمارے خلاف بیانیے اور جھوٹے الزامات مسلط کیے گئے لیکن ہم نے ہر میدان میں دفاع کیا، یہ جنگ ہم نے اپنی سلامتی کے لیے لڑی لیکن اس سے دنیا بھی محفوظ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سفارت کاری نے دنیا کو بھارت کے رویے پر سوال اٹھانے پر مجبور کیا، پلواما واقعے کے بعد بھارت نے شفاف تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا، بھارت کے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد نکلے، بھارت میں سول سوسائٹی اور میڈیا بھی مودی حکومت کے رویے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • آبادی اور ماحولیاتی آلودگی
  • سپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟
  • آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
  • خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
  • چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ کے کامیاب خلا میں بھیجے جانے پر مبارکباد
  • سیاحت اورکلچرکا فروغ، پاکستانی بائیکرزکا گروپ لاہور سے  وسطی ایشیائی ممالک کے سفر پر روانہ
  • بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: عطا تارڑ
  •  پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ    
  • خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار
  • واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی ایپ باقاعدہ لانچ کر دی گئی