مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر مسلسل الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جو ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔
رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے، بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر مسلسل الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جو ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔سینیئر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا۔ بنگلہ دیش کو بھارت کے اثر میں رکھنے کی سوچ کامیاب نہیں ہوسکی۔
سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری عادت ہے ہیروز کو فراموش کر دیتے ہیں، ان کی دل کھول کر تذلیل کرتے ہیں، ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ تعلیم بہت ضروری ہے، جب ہم پالیسی میکنگ پر جائیں تو اساتذہ کو نظرانداز کر دیتے ہیں، مجھے لگتا یہاں غلط اسٹیبلشمٹ یا سول بیوروکریسی کا ہے، باقی لوگوں کو بھی نمائندگی دینا ہوگئی۔انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے پالیسی میکرز کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، تعلیم کے شعبے میں ماہرین تعلیم کو اہمیت دینا ضروری ہے ان کو آگے لانا ہوگا۔ ہماری اگلی نسل اردو سے نابلد ہو گئی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرائمر اسکولوں سے پڑھنے والوں کی نئی کلاس پیدا ہوگئی، اسکولوں میں ہمارے زبان اور کلچر سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے، یہ بھی پالیسی میکرز کا قصور ہے، آج کل افسوسناک صورتحال سے پورا خطہ گزر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا بھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9میں تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا،چیئرمین آل پاکستان منارٹیز موومنٹ ندیم بھٹی ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا پہلگام واقعے پر را کی خفیہ دستاویز لیک، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ برطرف پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق رفیق نے امن کا نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :