اسلام آباد: پولیس سے تنگ آکر شہری موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
فوٹو فائل
اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص پولیس سے تنگ آکر موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا، پولیس اور ریسکیو اہلکار ٹاور پر چڑھے شخص کو اتارنے پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہری کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، جس کے بعد ریسکیو اہلکار کی کوشش سے شہری ٹاور سے اترنے پر تیار ہوا۔
ٹاور پر چڑھنے والے محسن نامی شہری کا کہنا ہے کہ پولیس تنگ کرتی ہے، احتجاجاً" ٹاور پر چڑھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹاور پر چڑھنے والا شخص گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہے، یہ شخص 3 ماہ پہلے ایف سیون ٹاور پر چڑھا تھا، ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹاور پر
پڑھیں:
بنوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، صادق آباد چوکی حملہ کے شہید 5 اہلکار سپرد خاک
صادق آباد+ بنوں (آئی این پی) صادق آباد میں دو روز قبل جمعرات کو رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔ شہداء میں محمد عرفان، محمد سلیم، اور نخیل کا تعلق بہاولنگر سے ہے، جبکہ خلیل اور غضنفر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک حملہ آور ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی اطلاع ڈی پی او رحیم یار خان نے دی۔ بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آر پی او بنوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کی شیخانی پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں شہیدہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب رحیم یارخان پہنچے، جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، رینجرز، پاک فوج، پولیس افسران و اہلکاروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔