غیرمعمولی کامیابیوں کی بدولت چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔
چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔
نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جدت طرازی میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح چین غربت کے خاتمے، قدرتی ماحول میں بہتری، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری بھی حاصل کر چکا ہے، یہ کامیابیاں چینی حکومت کی کوششوں اور صدر شی کی گورننس کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیراجبکہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔
ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ بھی معاشی استحکام کی توثیق ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں