پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے غیر ملکی کھلاڑی مچل اوون کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟
پنجاب کنگز نے مچل اوون کو گلین میکسویل کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے جو انگلی میں فریکچر کے باعث آئی پی ایل 2025 سے باہر ہوگئے ہیں۔
مچل اوون اس وقت پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں، جن کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے 3 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
مچل اوون بیٹسمین کے ساتھ ساتھ میڈیم پیس بولر بھی ہیں، جنہوں نے ٹی20 کیریئر کے 20 میچز میں 10 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
مچل اوون پنجاب کنگز کو کب جوائن کریں گے؟پشاور زلمی کا پی ایس ایل 2025 میں سفر ختم ہوتے ہی مچل اوون پنجاب کنگز کو جوائن کرنے کے لیے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟
پشاور زلمی اس وقت پی ایس ایل پوائنٹ ٹیبل پر 5ویں نمبر پر ہے جو 9 مئی کو اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ اگر پشاور زلمی یہ میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے اور بعد میں فائنل میں پہنچتی ہے تو مچل اوون پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے کے مطابق 18 مئی تک پی ایس ایل نہیں چھوڑ سکتے۔
اگر پشاور زلمی فائنل میں پہنچتی ہے تو آئی پی ایل کے پلے آف شروع ہونے سے پہلے پنجاب کنگز کے گروپ مرحلے کے آخری میچ کے دو دن بعد مچل اوون آئی پی ایل میں متبادل کھلاڑی بننے کے لیے اہل ہوں گے تاہم اگر پشاور زلمی پلے آف تک نہیں پہنچتی تو مچل اووں 10 مئی کو ہی بھارت روانہ ہوسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی پی ایل پشاور زلمی پنجاب کنگز پی ایس ایل مچل اوون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل پشاور زلمی پی ایس ایل مچل اوون ا ئی پی ایل پشاور زلمی پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہونگے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہور قلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔
دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔
شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔
Post Views: 1