نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، مگر انہیں بروقت اور بھرپور ردعمل کے باعث پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان الرٹ ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ’علاقائی مکالمہ 2025‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے اور ہم نے کبھی پہل نہیں کی، لیکن بھارت کی جانب سے جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا ڈرامہ تھا، جس کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب: وفاقی وزیر اطلاعات کا ایل او سی کا دورہ، عالمی میڈیا کو زمینی حقائق دکھا دیے

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کیے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسا سنگین قدم شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، یہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیا، اور کہا کہ اس کے اثرات آنے والی نسلوں پر بھی پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے اور پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے بعد فوری فیصلے کیے جن پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، لیکن اگر بھارت کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار بھارت پاکستان پہلگام سندھ طاس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بھارت پاکستان پہلگام اسحاق ڈار نے انہوں نے کہ بھارت ہے اور کہا کہ

پڑھیں:

فیصل خان کے اپنے بھائی عامر خان پر سنگین الزامات، ایک سال قید میں رکھنے کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا اور انہیں ”پاگل شخص“ قرار دے کر معاشرے کے لیے خطرہ بتایا۔

فیصل کے مطابق یہ حالات ان کے لیے ایک جال کی مانند تھے جس سے نکلنا ناممکن محسوس ہوتا تھا، کیونکہ پوری فیملی ان کے خلاف ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں انہوں نے بہت دعائیں کیں اور امید رکھی کہ ان کے والد طاہر حسین ان کی مدد کو آئیں گے، لیکن رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ فیصل نے بتایا، ”میرے پاس ابو کا نمبر تک نہیں تھا۔ عامر نے مجھے گھر میں بند کر رکھا تھا۔ موبائل لے لیا گیا تھا، باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی، کمرے کے باہر باڈی گارڈ کھڑے رہتے اور دوائیں دی جاتی تھیں۔“

تقریباً ایک سال بعد فیصل کے مسلسل اصرار پر عامر نے انہیں دوسرے گھر میں منتقل ہونے کی اجازت دی۔

یاد رہے کہ عامر خان اور فیصل 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میلہ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی شامل تھیں اور جس کی ہدایت کاری دھرمیش درشن نے کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سربراہ بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز بیان، بھارت کی مزید جگ ہنسائی
  • ‘کانگریس کی بدنیتی نے قائداعظم کو الگ وطن پر مجبور کیا‘
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایئرانڈیا پر بھاری پڑ گئی، اہم سروس بند کرنے پر مجبور
  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش: ایئر انڈیا کا امریکا کے لیے فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان
  • بھارت ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر  کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، اسحاق ڈار نےخدشہ ظاہر کردیا
  • چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
  • چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا
  • فیصل خان کے اپنے بھائی عامر خان پر سنگین الزامات، ایک سال قید میں رکھنے کا انکشاف
  • 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو خیال آیا انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے، خواجہ آصف