کوٹ مومن: گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں افسوسنا ک واقعہ ، گھر میں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں گھر میں کھیلتے ہو ئے 6 بچیاں گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئیں ۔ بچے کھیل کے دوران گندم کے بھڑولے میں چھپ گئے، بھڑولے کا دروازہ بند ہونے سے بچے پھنس گئے،دم گھنٹے سے اموات ہوئیں۔
 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گھر میں بھڑولے کی صافی کے بعد گھر والے باہر چلے گئے تھے، بچے کھیلتے کھیلتے بھڑولے میں چلے گئے جس کے بعد وہ واپس باہر نہیں نکل پائے۔
 مزیدپڑھیں:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، گھی سستا ہو گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقتولہ یاسمین کی لاش کے گلے پر چاقو سے لگنے والے زخم ہیں جبکہ خدا بخش کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے موت کی نوعیت مشتبہ ہو گئی ہے۔
دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس نے قتل کے ممکنہ زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔