بھارت سے واپس بھیجے گئے دل کے مریض بچوں کا آرمی چیف نے علاج کا ذمہ لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بھارت سے واپس بھیجے گئے دل کے مریض بچوں کا آرمی چیف نے علاج کا ذمہ لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو معصوم بچوں کو علاج کے دوران پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ تاہم، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کے علاج کی مکمل ذمہ داری اُٹھا لی ہے۔
دل کے مریض بچوں عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) کے والد شاہد احمد، حیدرآباد سندھ کے رہائشی ہیں، جنہوں نے بتایا کہ وہ 21 اپریل 2025 کو علاج کی غرض سے بھارتی شہر فرید آباد پہنچے تھے۔ 22 اپریل کو بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہوئے اور 23 اپریل کو سرجری پلان کی گئی۔ مگر اگلے ہی دن بھارتی فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس نے حکم دیا کہ 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا ہوگا۔
شاہد احمد کا کہنا تھا کہ “مودی سرکار نے نہ صرف انسانیت سوز رویہ اپنایا بلکہ میرے 7 سال کی محنت اور امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ میں آر ایس ایس اور بھارتی حکومت کے اس غیر انسانی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میری تمام اُمیدیں ختم ہو چکی تھیں، لیکن جب پاک فوج کے سربراہ نے میرے بچوں کے علاج کی ذمہ داری لی، تو میرا اعتماد پھر سے بحال ہوا۔”
اے ایف آئی سی راولپنڈی میں جاری ہے بچوں کا اعلیٰ معیار کا علاج
آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) کے ماہرین کے مطابق، دونوں بچے پیدائشی طور پر “Tetralogy of Fallot” نامی پیچیدہ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ڈاکٹر محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ بچوں کے دل میں سوراخ اور پھیپھڑوں کی نالیاں کمزور ہیں۔ ان کی مرحلہ وار سرجری کی جا رہی ہے اور پہلے مرحلے کی تیاری مکمل ہے۔”
بریگیڈیئر ڈاکٹر خرم اختر نے بتایا کہ “AFIC پاکستان آرمی کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے، جہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق دل کے پیچیدہ امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہمارے پاس تمام ضروری سہولیات اور ماہرین موجود ہیں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مرض پیچیدہ ضرور ہے لیکن قابل علاج ہے اور ان بچوں کو بیرون ملک لے جانے کی ضرورت نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے پہلگام فالس فلیگ: بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ، باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ بھارت نے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا، رات گئے سطح بلند ہونے کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔