زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5روپے کمی، فارمی انڈے مزید مہنگے
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے 358روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سی251روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی 560سی580روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شہریوں کیلئے بری خبر، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں غیر معمولی اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ عوام کے لیے ایک اور مہنگائی کا جھٹکا ثابت ہوا ہے۔
دکانداروں نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 210 روپے فی لیٹر مقرر کر دیا ہے، جبکہ دہی کی قیمت بھی بڑھ کر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس اچانک اضافے نے گھریلو بجٹ کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
دکانداروں کا مؤقف ہے کہ حالیہ سیلاب نے مویشیوں کی تعداد اور دودھ کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ چونکہ مارکیٹ میں دودھ کی سپلائی کم ہوگئی ہے، اس کمی نے قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف دودھ بلکہ دہی جیسی دیگر دودھ سے بنی اشیاء کو بھی مہنگا کر دیا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے حالات ناقابلِ برداشت بنا دیے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی مہنگائی کی زد میں ہیں اور اب دودھ جیسی روزمرہ کی ضرورت کی چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ دودھ اور دہی کی سپلائی بہتر بنائی جا سکے اور قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ بصورت دیگر بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی اور غریب طبقے کے لیے زندگی گزارنا اور مشکل ہو جائے گا۔