Express News:
2025-05-06@22:52:21 GMT

بچے نے اپنی ماں کے فون سے 70 ہزار لالی پاپ آرڈر کر دیے!

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

امریکا میں ایک بچے نے اپنی والدہ کے فون سے ایمازون سے 70 ہزار ڈم ڈم لولی پاپ  آرڈر پر منگوا کر 4200 ڈالر خرچ کر دیے۔

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکزنگٹن کی رہائشی ہولی لے فیورز کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے گھر کے دروازے پر ڈم-ڈم 30 ڈبے دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی۔ ہر ڈبے میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔

ہر ڈبے کی قیمت 130 ڈالر ہے جس سے 30 ڈبوں مجموعی قیمت 4200 ڈالر بنتی ہے۔

ہولی کے بیٹے لیام (جو کہ دوسری جماعت میں پڑھتے ہیں) نے والدہ کے فون سے کھیلتے وقت لالی پاپ کا آرڈر دینے کا اعتراف کیا۔

ایمازون نے ابتدائی طور پر آٹھ ڈبے واپس لینے کی حامی بھری ،بعد ازاں ایمازون نے خاتون سے رابطہ کر کے سارے ڈبے واپس لینے پر اتفاق کر لیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا

کراچی:

شرح سود میں 1فیصد کی کمی کے بعد ملکی درآمدات مزید بڑھنے اور بیرونی قرضوں کے ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 283روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔

 انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 02پیسے کی کمی سے 281روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن ایکسٹرنل انفلوز کی بیرونی ادائیگیوں میں استعمال ہونے اور مقامی تجارت صنعت اور زرعی پیداواری سرگرمیاں بڑھنے سے طلب کے مطابق زرمبادلہ کی رسد نہ ہونے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 281روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے اختتام تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسط، کلائمیٹ فنانسنگ سمیت دیگر ایکسٹرنل انفلوز کی پیشگوئی کی ہے جس سے آنے والے مہینوں میں روپیہ تگڑا ہونے کے امکانات ہیں۔

 انٹربینک مارکیٹ کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں ڈالر کی قدر یکدم 22پیسے کے اضافے سے 283روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے قابل امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
  • امریکا کا غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک چھوڑنے پر 1000 ڈالر دینے کا اعلان
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • دورانِ سماعت 4 لاپتہ بھائیوں کی والدہ کمرۂ عدالت میں روتے ہوئے گر گئی
  • ماضی کی نامور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں
  • گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر، اب بنیں اپنی گاڑی کے مالک
  • دنیا کے امیر ترین شخص نے ڈالر کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا
  • اداکارہ ایمان علی کو گہرا صدمہ، اہم فیملی ممبر کا انتقال