اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، ہم انہیں محض کاروباری ادارے نہیں، بلکہ معیشت کے انجن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے، اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے محرک سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر خیبر پختونخوا کو اس موقع پر نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود کیجانب سے ادرہ کے اغراض و مقاصد اور مجموعی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، گورنر نے اس موقع پر ادارہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز پاکستان میں اختراع، کاروبار اور ڈیجیٹل ترقی کی علامت بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ این آئی سی اسلام آباد نے پاکستانی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،ایسے اقدامات نہ صرف مقامی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

گورنر نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ملک بھر سے نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے، بحیثیت گورنر خیبر پختونخوا یوتھ انگیجمنٹ، خواتین کی خودمختاری سے متعلق اقدامات انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر کی انتظامیہ کو خیبر پختونخوا دورہ کی دعوت دیتے ہوئے صوبہ کے نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں گورنر ہاؤس پشاور کیجانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا- گورنر نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حرکت کی اور پاکستان کے امن کے پیغام کو غلط سمجھا، ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام اپنی مسلح افواج کے متحد کھڑے ہیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب ابھی بھی دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں-.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر خیبر پختونخوا نیشنل انکیوبیشن اسلام ا باد

پڑھیں:

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی میدان میں بڑا دھچکا ، پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ساجد قریشی نے گورنر پنجاب سلیم حیدر ہوتی سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جہاں انہیں پیپلز پارٹی میں باضابطہ خوش آمدید کہا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی سیاست اور جمہوریت کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے 5 اگست کی احتجاجی کال کو مسترد کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ عدم استحکام نہیں چاہتے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نوجوان قیادت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد وزارتِ عظمیٰ سنبھالیں گے۔

ساجد قریشی کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں احتجاجی سیاست، دھرنوں اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکا ہوں۔ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ریاستی مفادات کے خلاف ہو۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا

گورنر پنجاب نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اور پارٹی میں عزت و مقام دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
  • برآمدات بڑھانے کیلئے منڈیوں کی منصوبہ بندی ناگزیر: فیصل کنڈی 
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا
  • کیپٹل مارکیٹ کو متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی
  • ماحولیاتی تبدیلی کیسے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں پر اثر انداز ہو رہی ہے؟
  • شرپسند عناصر کے خلاف حکومت اور فوج کارروائی کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا
  • پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں: طلال چوہدری
  • گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
  • پی ٹی آئی احتجاج: خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں مظاہرے ہوں گے، کون سی اہم شاہراہیں متاثر ہوں گی؟