اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز کو پاک فوج نے مارگرائے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

مزیدپڑھیں:عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسح ق ڈار

پڑھیں:

پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی ڈرونز کی دراندازی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھیجے گئے ڈرونز کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ڈرونز کا ہدف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، جسے بھارت نے دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی۔اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فوجی تنصیبات پر حملے کے دعوے کو “بہت بڑا جھوٹ” قرار دیا اور کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کی خودمختاری بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں “جھوٹ کا پلندہ” قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی پنجاب میں کسی بھی قسم کا کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے بھارتی میڈیا اور سرکاری بیانات کو جنگی جنون کا حصہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی ڈرونز کی دراندازی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا،اسحاق ڈار
  • پاک فوج نے بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز مار گرائے، اسحاق ڈار
  • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
  • پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کارد عمل
  • سردار ایاز صادق کی وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018 کو ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت اور جمہوری نمائندگان کی جرات کو خراج تحسین
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش تیرہویں روز میں داخل ، بھارتی ایئرلائنز کو 13 دن میں اربوں کا نقصان
  • سپیکر قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018ء کو ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت (تفصیلی خبر)