زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ مرکزی بینک نے آگاہ کیا کہ 2 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 15 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اضافہ ریکارڈ زرمبادلہ کے کے ذخائر
پڑھیں:
سندھ: رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
---فائل فوٹوحکومتِ سندھ نے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔