سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سابق صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ مقامی صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے سمیت ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے وافر مقدار میں کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کی غرض سے بینک دولت پاکستان فوری اقدامات یقینی بنائے تاکہ ملک میں اقتصادی و معاشی استحکام میں مدد مل سکے۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ شرح سود میں کمی بہتر ہونیوالے معاشی اعشاریوں کے استحکام کی سمت ایک اہم قدم ہوگاجس سے ملک میں ہوم انڈسٹری اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے احیاکی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے ہونگے جن کی وجہ سے کاروباری صورتحال سے نمٹنے،مقامی صنعتوں اور خاص طور پر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو وافر مقدار میں کم شرح سود پر قرض مہیا کیا جا سکے،اگر صنعتوں کیلئے کم شرح سود پر سرمایہ مہیا کیا گیا تو اس سے نہ صرف نئی صنعتیں لگیں گی بلکہ اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔(جاری ہے)
مزید برآں صنعتی پیداوار میں اضافہ سے برآمدات بڑھیں گی اور اسکی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ ساتھ حکومتی محاصل میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی معاشی اعشاریوں میں بہتری اور شرح سود میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو ریلیف مہیا ہوسکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بگ باس 17 سے مشہور ہونیوالی سونیا بنسل کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ
بگ باس 17 سے مشہور ہونے والی ہندی اور تیلگو فلموں کی اداکارہ سونیا بنسل نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈسٹری نے انھیں سکون نہیں دیا، یہ نہایت ہی تاریک جگہ ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے اپنے فیصلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو دریافت کرنے کی راہ پر گامزن ہونا چاہتی ہیں۔
آگرہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ سونیا نے کہا گو کہ انڈسٹری نے مجھے شناخت اور شہرت دی، لیکن مجھے یہاں کبھی حقیقی سکون نہیں ملا۔
انھوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے بھاگنے سے میں نے خود کو کھو دیا، بعض اوقات ہم دوسروں کے لیے سب کچھ کرنے میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خود کو فراموش کردیتے ہیں۔
انکے مطابق انھیں لگا کہ میں تو یہ تک نہیں جانتی کہ میرا اصل مقصد کیا ہے۔ خود کو منوانے، چکا چوند میں رکھنے اور مزید کمانے کی اس دوڑ میں، میں نے خود کو ہی کھو دیا۔
Post Views: 4