شمالی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دتہ خیل سے میران شاہ اور میران شاہ سے رزمک تک کرفیو نافذ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذاس دوران میران شاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک تمام مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان کے شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان میں
پڑھیں:
شمالی کوریا کا متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ
ادھر،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ان کی فوج نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتا لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریباً 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلیسٹک میزائل جنوبی کوریا شمالی کوریا میزائل