وہ لمحہ ہے جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وہ لمحہ ہے جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے۔
قسم وفا کی۔۔پرواز شہادت کی
یہ وہ لمحہ ہے جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے۔
ہر ایک پائلٹ نے دشمن پر حملے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے وصیت پر دستخط کیے۔نہ جھجک، نہ خوف… صرف ایک دعا:
”یا اللہ، وطن کی عزت سلامت رکھنا… اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں!“
لیکن ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی۔الحمدللہ، پاک فضائیہ کے تمام شاہین کامیاب مشن مکمل کر کے پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سسرام کے ایئربیسز کو تباہ کرنے کے بعد محفوظ واپس لوٹ آئے۔یہ ہیں پاکستانی پائلٹ۔۔جو مرنے کے بعد جینا جانتے ہیں۔۔۔اور جو وطن کی فضاؤں پر آنچ نہیں آنے دیتے!
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،منظم سازش کے تحت بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، پاکستان اس دن مکمل ہوا جب بلوچستان اس میں شامل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستانیوں کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے، ایک 2 فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں، امن کیلئے کسی بھی مذاکرات کا حامی ہوں، دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں غیر متوازی ترقی کا مسئلہ ہے مگر یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں ہے، جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، اقلیتیں ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔