وزیراعظم سے امریکی ناظم الالمور نیتلی بیکر کی ملاقات، سیز فائر کے معاملات پر تفصیلی مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الالمور نیتلی بیکر کی ملاقات ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ اس کے علاوہ امریکہ کی سیز فائر کی کاوشوں اور کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتلی بیکر نے وزیراعظم کو امریکی صدر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، سیز فائر سے متعلق دونوں ممالک کے اہم عہدیداروں نے آئیندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی ۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
وزیراعظم نے امریکی ناظم الا امور کے پیغام اور ملاقات بارے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی آگاہ کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیز فائر
پڑھیں:
گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے مؤقف، آرٹیکل 140(A) پر عمل درآمد اور بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔