جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے: ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔
ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے 7 تا 10 مئی تک کئی حملے کیے، بھارتی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے، جس پر پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔
شفقت علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب شہری ہلاکتوں سے گریز، درست، محدود اور متوازن تھا، صرف وہ بھارتی اہداف نشانہ بنائے گئے جہاں سے جارحیت ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خارجہ شفقت علی خان ترجمان دفتر بھارت نے
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے: ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
ممبئی :پاکستان کے بعدبھارتی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ہونے کااعلان کر دیاہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں ملکوں میں جنگ بندی کا آغاز ساڑھے چار بجے ہوا، پاکستان اور درمیان غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کل ہوں گے، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے آج بات ہوئی ، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزسے بات چیت میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز12 مئی کو دوبارہ بات چیت کریں گے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے کوشش کی، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں خودمختاری، سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اسحق ڈار نے کہا کہ کچھ دیر بعد وزارت خارجہ کی جانب سے تفصیلی پریس ریلیز جاری ہوگی، قوم کی دعاوں سے پاکستان نے بھرپور دفاع کیا، نہ صرف دفاع کیا، بلکہ جو رسپانس دینا چاہیے تھا وہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک 24 گھنٹوں سے جنگ بندی کےلی کوشش کررہے تھے، ہماری ایک ہی بات تھی کہ ہم سیز فائر کیلئے تیار ہیں، بھارت اگر قدم اٹھاتا تو ہم جواب دیتے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہوگئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو فیصلہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں ہفتہ کی رات آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ شروع کیا تھا، جس میں بھارت کے ایئر بیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔