پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیلات بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتا دیں۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا
نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اور ترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیز فائر ممکن ہوا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی صحافی سیز فائر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا
— فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو...
وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا، ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔