’ویر وولف‘ کی طرح ایک اور پراسرار مخلوق دیکھے جانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کمبوڈیا میں ایک چھوٹے سے جنگل کے قریب دیہاتوں کے رہائشی ایک عجیب و غریب جانور کے حملوں کے سبب خوف کا شکار ہیں جو ان کے کتوں کو ہڑپ کرجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکلوہاما میں دندناتے پھرتے عجیب جانور نے سراسیمگی پھیلا دی
یہ عیجیب و غریب جانور کمبوڈیا میں 11 کتوں کو مار کر ہڑپ کر چکا ہے۔ یہ جانور پہلے کتوں کی آنتیں، جگر اور پھیپھڑے شوق سے کھاتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ باقیات بھی چٹ کرجاتے ہیں۔
پہلے 2 حملے پری کوور گاؤں، سمبور کمیون، رومیاس ہیک ضلع، سوے رینگ صوبے میں ہوئے جہاں مقامی لوگوں نے یہ خوفناک مناظر دیکھے۔
دیگر بھیانک مناظر رومڈول اور ویل گاؤں، اسٹونگ کھانگ تبونگ کمیون، کامچے میئر ضلع، پری وینگ صوبے میں دیکھنے کو ملے جب کہ دیہاتیوں نے اپنے گھروں کے باہر گھومتے ہوئے پراسرار جانوروں کی جھلک بھی دیکھی۔
ایک 62 سالہ مقامی خاتون میس مون جو صوبے کے اسٹونگ کھانگ تبونگ کمیون کے کامچے میئر ضلع کے گاؤں رومڈول میں رہتی ہیں نے متعلقہ افسران کو بتایا کہ جب وہ رات ایک بجے کے قریب گھر سے باہر نکلیں تو انہوں نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا کہ کالے ریچھ سے ملتے جلتے 2 جانور وہاں کھڑے ہیں جو انہیں دیکھ کر فوراً بھاگ نکلے۔
اس بات کے کچھ دنوں بعد پتا چلا کہ ایسے ایک جانور کو پری وینگ صوبے کے کامچے میئر ضلعے کے رہائشیوں نے پکڑ لیا اور انہیں مار مار کر ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیے: امریکا: لوزیانا کے جنگل میں ’بڑے پیروں‘ والی پراسرار مخلوق، سیر کو آئے نوجوان دہشت کا شکار
پرے وینگ صوبے کے ڈپٹی گورنر اور ترجمان اوون فیراک نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں یہ حملے اپنی نوعیت کے پہلے حملے ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیراک کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جانور کسی قسم کا کتے ہیں جو جنگل میں رہتا ہیں۔ اگرچہ درندے کو آخرکار پکڑ لیا گیا تھا لیکن فیراک نے علاقے میں رہنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی جانور کے دیکھنے کی اطلاع حکام کو بلا تاخیر دیں۔
قبل ازیں میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے جنوب مشرق میں دیہی علاقے سے بھی اسی قسم کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن کے مطابق مبینہ طور پر ایک ایسے پراسرار جانور کی باقیات ملیں جو ’ویر وولف‘ سے مشابہت رکھنے والی کوئی مخلوق تھی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘
رات کے آخری پہر میں خوفناک چیخیں سننے کے بعد خوف زدہ مقامی لوگوں کا ایک گروپ صبح کے وقت جنگل کے علاقے میں تلاش کرنے کے لیے نکلا تو ان کو ایک عجیب و غریب جانور کی باقیات ملیں جو ایک بھیڑ کی جسامت کا تھا اور اس کی عجیب کھال اور دانت زمین پر پڑے تھے۔ سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جانور کے ہاتھ بالکل انسانوں کی طرح تھے لیکن جہاں اس کی انگلیاں ہونی چاہیے تھیں وہاں پنجے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ جانور ناگول ہے جن کا تذکرہ ان کی قدیم داستانوں میں ملتا ہے جو ایسے انسان ہوتے تھے جو ویر وولف کی طرح ایک طاقتور جانور کا روپ دھار لینے کی طاقت رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ ویر وولف ایک افسانوی مخلوق ہے جسے اکثر ایک ایسے انسان کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو پورے چاند کی رات کو بھیڑیا بن سکتا ہے یا بھیڑیے اور انسان کی مکس شکل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پراسرار جانور کتے کھانے والا جانور ویروولف.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سیکیورٹی وجوہات پر بلوچستان میں موبائل ڈیٹا سروس ’31 اگست‘ تک بند
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صوبے میں موبائل ڈیٹا سروس 31 اگست تک بند رہے گی۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے 6 اگست کو جاری ہونے والے نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے میں فوری طور پر موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے احکامات دیے گئے ہیں، جس کا اطلاق 31 اگست تک رہے گا.نوٹیفیکشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی .تاکہ کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے خبر رسان ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ دہشت گردوں انٹرنیٹ سروس کے زریعے باہمی رابطے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشہ ماہ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے زائرین کے بذریعہ سڑک کوئٹہ سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔11 مارچ 2025 کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع بولان کے قریب دہشت گردوں نے ہائی جیک کے کے تقریبا 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے یرغمال مسافروں کی رہائی کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا، ریڈیو پاکستان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 80 یرغمالیوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 12 مارچ کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔