پشاور،رنگ روڈ پر خودکش دھماکہ،شہادتوںکی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے رنگ روڈ پردھماکہ،دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکار ہے، شہداء میں کانسٹیبل عالم زیب اور آئے ایس آئی لائق زادہ شامل ہیں۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کی، وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔
دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، مشکل کی اس گھڑی میں شہداء و زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے سیزفائر کی خواہشمند، بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔