بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی، پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا : رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا۔ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور دیگر ممالک سے خود سیز فائر کیلئے درخواست کی، پہلے تو یہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔
" ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں" پاک بحریہ کے آفیسر نے میمز بنانے والوں کو پیغام دے دیا
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارت سے امید رکھنا کہ ماضی کے برعکس سارے معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرے گا، اس پر زیادہ امید لگانا درست نہیں ہوگا۔ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا ہے اور کشمیر کا معاملہ تو ہر قیمت پر سامنے رکھا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جواب دیا
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
ویب ڈیسک : آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہےکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سےپانی چھوڑےجانےکا امکان ہے، جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلےدرجےکے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتےکےدوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خان،قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر،وہاڑی، لودھراں، بہاولپورکے ڈپٹی کشمنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے،پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد ،تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی