بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ بلغاریہ ملٹری ریویو نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
بلغاریہ ملٹری ریویوکی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔
ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے انتہائی اہم ایئربیس پر روسی سسٹم کو تباہ کیا، جس کے بعد بھارت کا دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان کی جانب سے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگانے کے بعد پاک فضائیہ کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے۔
بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق یہ بھی ممکن ہے پاکستان کی جانب سے چین کے ہائپر سونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیا گیا ہو، بھارت کے ایس 400 سسٹم کی تباہی کے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دوررس نتائج ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے اندر جاکر کارروائی کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ گھس کر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے بھارت میں گھس کر کارروائی کی، اور اس دوران جہاں دیگر ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا وہیں بھارتی کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو بھی تباہ کردیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کو ’بُنيَان مَرصُوص‘کا نام دیا گیا تھا، جس کے تحت کامیاب کارروائیوں کے بعد امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرا دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سسٹم ایس 400 پاکستان نے بھارت کے کے اینٹی
پڑھیں:
میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون دو دن کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے اسکا والد قاسم اور والدہ اسے میو ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خاتون والدین کو چکمہ دیکر ان کی دو روز کی بیٹی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن احمد بلال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔