گرین بسوں کی خریداری میں تاخیر پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
گرین بسوں کی خریداری میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین بسیں جون سے قبل سڑکوں پر لائی جائیں، مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس میں محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ ٹرانسپورٹ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے جون سے قبل جاری منصوبے مکمل کریں، سست رفتار منصوبوں کے فنڈز فعال اسکیموں کو منتقل کیے جائیں۔
میر سرفراز بگٹی نے محکمہ کھیل کے 2015 سے نامکمل منصوبوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، منصوبوں میں تاخیر عوام کے لیے مسائل اور اخراجات میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار اقدامات ناگزیر ہیں، انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک سال میں گرین بس پروجیکٹ کے لیے 21 بسیں بھی نہ خریدی جاسکیں۔
انہوں نے گرین بسوں کو رواں برس جون سے قبل سڑکوں پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے، اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات سمیت تمام محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تاخیر چیف سیکریٹری گرین بس پروجیکٹ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلٰی بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تاخیر چیف سیکریٹری گرین بس پروجیکٹ میر سرفراز بگٹی وزیر اعل ی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کرتے ہوئے وزیر اعلی کا اظہار کے لیے
پڑھیں:
’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،پاک سرزمین کے سپاہیوتم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔(جاری ہے)
سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلااور کڑی ضرب دی، پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔انہوںنے کہا کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے،پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔