پشاور :ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ڈرونز اور کواڈکاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں عائد کردہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہو گی۔ اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت اور خلاف ورزی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تین افراد شہید
پشاور:کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتا ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔
چیف سیکریٹری کے پی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔
اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ میں گرا ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند کے آس پاس کے علاقوں میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے، ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کے سبب حادثہ پیش آیا یا کوئی اور وجہ ہے صورتحال بعد میں واضح ہوگی۔
ہیلی کاپٹر باجوڑ امداد لے کر جارہا تھا، وزیراعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ امداد لے کر جارہا تھا کہ خراب موسم کے سبب اسے حادثہ پیش آیا، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہیں ریلیف ضرور دیا جائے گا، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔