مصطفیٰ عامر قتل کیس: شیراز اور ارمغان کے اعتراف جرم کی ویڈیو ریکارڈ، چالان جمع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
مصطفیٰ عامر قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان شیراز اور ارمغان نے ایس ایس پی کے روبرو اعتراف جرم کی ویڈیو ریکارڈ کروائی، کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کا 13 صفحات پر مشتمل عبوری چالان اسکروٹنی مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر ذوالفقار علی آرائیں نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا۔ عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں 2 ملزمان ارمغان عرف آرمی اور شیراز گرفتار ہیں۔ ملزم شیراز کا بیان بھی عبوری چالان میں شامل ہے۔
ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور کہا کہ 4 فروری کو ارمغان نے کال کرکے گھر بلایا، 10 بجے ارمغان عرف آرمی کے گھر پہنچا تو وہاں انجیلا نامی لڑکی زخمی حالت میں تھی، 6 فروری کو 9 بجے مصطفی عامر ارمغان کے گھر آیا ارمغان نے مصطفی عامر کو گالم گلوچ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
شیراز کے مطابق ارمغان عرف آرمی نے مصطفیٰ عامر کو ہاتھ باندھ کر اسی کی گاڑی میں ڈالا، ارمغان عرف آرمی گاڑی خود ڈرائیو کرکے حب بلوچستان تک لے آیا، 3 گھنٹے ڈرائیو کرکے روڈ سے کچے میں گاڑی اتاری، ارمغان عرف آرمی نے گاڑی پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔ واپسی پر ڈیڑھ گھنٹہ پیدل چلنے کے بعد ہوٹل پہنچے۔ صبح پتہ چلا کہ گاڑی نہیں آئے گی، سوزوکی والے کو 2 ہزار روپے دیکر کراچی واپس پہنچے۔
عبوری چالان کے مطابق ناردرن بائی پاس ہمدرد موڑ کے رینجرز کی چوکی پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی فوٹیج ریکارڈ ہوئی۔ ملزمان ارمغان عرف آرمی اور شیراز نے جائے وقوع کی نشاندہی بھی کروائی۔
ملزمان نے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اس کے ویٹر کا بیان بھی لیا گیا۔ مقتول کی لاش سے حاصل ڈی این اے کو میچ کرکے مقتول کی شناخت کی گئی۔ ملزم ارمغان کے ذاتی استعمال کے لیپ ٹاپ کو فرانسک کے لئے بھیجا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد کیا ہے۔
ارمغان عرف آرمی کے ہاتھوں زخمی لڑکی زوما عرف انجیلا کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروائے۔ ملزم سے برآمد اسلحے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے۔
ملزم ارمغان عرف آرمی نے مصطفیٰ عامر کو تشدد کرکے زخمی کرنے اور گاڑی میں ڈال کر آگ لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے حب سے واپسی پر آلہ ضرب، مقتول کے خون آلود کپڑے اور موبائل فون پھینک دیئے تھے۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ ضرب برآمد کیا گیا۔ پولیس سے مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی۔
مصطفی عامر نے ارمغان کے گھر جانے سے پہلے دوست کو اطلاع کی تھی۔ امریکا میں مقیم اس دوست کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملزمان کی سوزوکی میں واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے۔ ملزم ارمغان عرف آرمی کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی فرانسک رپورٹ تاحال پنجاب فرانسک لیب سے حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبوری چالان مصطفی عامر ارمغان کے کے گھر کی گئی
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، مصطفیٰ کمال
راولپنڈی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہمیں بلایا تھا ہمیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشورہ کیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل صوبوں کو چلے گئے اور وزیراعلیٰ کے پاس جا کر پارک ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ وفاق سے پیسہ صوبے کو جاتا ہے، صوبے سے ڈسٹرکٹ کو نہیں جاتا، ہماری آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، پاکستان کو چلائے اور بچائے گی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جب حکومت میں شامل ہوئے تو صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دیا تھا، مسلم لیگ ن نے ہمارے ساتھ ایک دستاویز پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک نہیں پہنچائیں گے ترقی نہیں ہوتی، یہ ہمارا یا کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔