اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ و نون لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن کر رہے تھے، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی قائدین بھی ہمراہ تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے  میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن قائم کر دیے گئے۔

اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے، نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے۔

سینٹرل ریجن میں لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے، ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔

ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کر دیئے گئے، نئے زونز گلگت بلتستان زون اور  سکھر زون کے نام سے قائم کئے گئے،  گلگت بلتستان زون کا زونل آفس گلگت میں قائم کیا جائے گا۔

اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون میں شامل تھے، جبکہ سکھر زون کا زونل آفس سکھر میں قائم کیا جائے گا، آپریشنل ڈھانچے میں اصلاحات کا مقصد ادارے کی مجموعی کارکردگی اور پبلک سروس ڈلیوری کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، حکومت سے معاملات پھر طے نہ ہوسکے
  • حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
  • ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری
  • گلگت بلتستان میں درآمدی اشیاء پر سیلز اور ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، معاہدہ: اویس لغاری
  • حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹیکس معاملات طے پاگئے، تاجروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری
  • الخدت فائونڈیشن پاکستان کے صدرڈاکٹر حفیظ الرحمن پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • آپریشن جاری، الخدمت فاﺅنڈیشن سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ڈاکٹر حفیظ الرحمن