پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر نبیل قریشی نے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا جس کے بعد ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کس کے حصے آئے گا؟ اس سے متعلق سوشل میڈیا پر چِہ مگوئیاں ہونے لگیں۔
پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور ہیومر کے چرچے ختم نہیں ہوئے۔ آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگ اور بھارت کو روسٹ کرنے پر وہ پاکستان کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

مشہور فلم ساز نبیل قریشی نے حالیہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عندیہ دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایک مداح نے ایکس پر پوسٹ میں نبیل قریشی کو تجویز دی کہ اگر اس آپریشن پر فلم بنے تو فواد خان کو ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار دیا جائے کیونکہ دونوں کی شکل میں کچھ مشابہت ہے۔

انہوں نے ایکس پوسٹ پر جواب میں کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

تاہم دوسری جانب ایک اور پوسٹ میں ایک صارف نے فواد خان کے بالی ووڈ میں کام کرنے کا حوالہ دے کر انہیں کاسٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا، جس پر ڈائریکٹر نے تھمبز اپ کا ایموجی بنا کر ریپلائی کیا۔

نبیل قریشی کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نیا جوش پیدا کر دیا ہے، لوگ فلم کےلیے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کر رہے ہیں۔

اگرچہ نبیل قریشی نے ابھی تک واضح طور پر فلم بنانے کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے اشارے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس موضوع پر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والےبھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مارشل اورنگزیب احمد آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے نبیل قریشی سوشل میڈیا

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، ثقافت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان باہمی عزت، رواداری اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ مقاصد کے حصول میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعاون برصغیر اور خطے میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ خطے میں امن، استحکام اور عوامی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس بھی بنی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش پاکستان شہباز شریف محمد یونس وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا، ترجمان صدرمملکت
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا،ترجمان پاک فوج
  • پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیارکرلیا گیا
  • ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے: خواجہ آصف
  • ایشیا کپ فائنل، پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے خلاف حتمی تیاری کا عندیہ دے دیا
  • رونالڈو کی ویڈیو پوسٹ کرکے محسن نقوی نے بھارتیوں کو ٹرول کردیا
  • محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو سول ڈیفنس کا حصہ بنانے کا اعلان
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، ثقافت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور
  • رونالڈو کے انداز نے اڑایا بھارتی رافیل کا مذاق؟ محسن نقوی کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے
  • چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیز کا مصنوعات کے مینوفیکچرنگ کا عندیہ