وزیراعظم کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی بحالی اور بھارتی آبی جارحیت کا خاتمہ ہی خطے میں امن لانے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن میز پر مضبوط موقف ناگزیر ہے، مودی نے ہوش میں آنے کے بعد خطاب میں پھر اپنی قوم کو دھوکا دیا۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا اپنے ملک میں چناؤ میں پاکستان کے خلاف جنگی جنون نہیں چلے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
جنگ بندی کے بعد کانگریس نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی مانگ کر دی
ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی کے حقائق پارلیمان کو بتائیں۔ اس سے قبل ایوان بالا راجیا سبھا کے اپوزیشن لیڈر ارجن کھرگے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔