علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 42 کیسز میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اورپرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے بھی نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کا نام
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئی
— فائل فوٹوآج بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے ان کے وکلاء اور فیملی ممبرز اڈیالہ جیل آئیں گے۔
پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔
اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی ملاقات کے لیے آئیں گی۔