جنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
جنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ سیز فائر معاہدے کے حوالے سے بھارت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، بھارت کا کردار شروع دن سے سازشی کا رہا ہے ،بھارت کبھی اپنے وعدے پر قائم نہیں رہ سکتا، ایک قدم پیچھے ہٹا کر دس قدم آگے بڑھانا بھارت کی پالیسی ہے ، پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج کو مودی کی قیادت میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے چوکنا رہنا ہو گا۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ نے رافیل طیارے تباہ کر کے بھارت سمیت پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی پر مجبور ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود بھارت پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے، بھارت جیسے ہی موقع پائے گا دوبارہ کسی جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا لے کر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کریگا، لہذا، پاکستان کو ہر وقت مکمل تیار رہنا چاہیے ۔محمد عارف نے کہا کہ بھارت کا کردار شروع دن سے سازشی کا رہا ہے ،بھارت کبھی اپنے وعدے پر قائم نہیں رہ سکتا، ایک قدم پیچھے ہٹا کر دس قدم آگے بڑھانا بھارت کی پالیسی ہے ، پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج کو مودی کی قیادت میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے چوکنا رہنا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوے فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کی امریکی غندہ گردی پر تنقید، سی جی ٹی این سروے چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے،خواجہ آصف معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت پر
پڑھیں:
چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی
فائل فوٹووفاقی حکومت نے اکتوبر میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کر لی، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2 لاکھ31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی درآمد کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اکتوبر میں 31 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ 4 ماہ میں مجموعی طور پر 36 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196روپے تھی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔
وفاقی کابینہ نے 4 جولائی 2025 کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا تھا جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی درآمد کرنے کی حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی۔