ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بیرون ملک سے ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔
(جاری ہے)
وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2024سے اب تک بیرون ممالک سے 5ہزار 402پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، یو اے ای، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدرکیاگیا۔وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب سے 4498، عراق سے 242، ملائیشیا سے 55اور یو اے ای سے 49پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی نامزد امیدوار صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کے باعث ان کی نشست پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان دو نشستوں کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن کو باقاعدہ نام ارسال کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے انتخابی عمل میں ‘ریورس انجینئرنگ’ کو مسترد کر دیا حکومتِ پنجاب کا راولپنڈی کے عوام کو شاندار تحفہ، اڈیالہ پارک میں جدید ترقیاتی کام تیزی سے جاری باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید،11 زخمی الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس سوات میں سیاحوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟ پشاور ہائیکورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم