اگر افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ رہیں گی،گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر کے موقع پر گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، اگر افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ رہیں گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کو رات کے اندھیرے میں للکارنے کا منہ توڑ جواب دن کے اجالے میں دیا ہے۔
انہوں نے عالمی میڈیا میں پاکستانی موقف کے مؤثر دفاع پر ترجمانوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ہندو، سکھ، عیسائی سمیت مختلف کمیونٹیز کی شرکت کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بھارت میں سیکولر ازم کے برعکس عوام کے کاروبار جلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔کامران خان ٹیسوری نے 10 مئی کو قومی یکجہتی کے پیغام کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب مئی کے مہینے میں کسی کو قوم کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ثابت کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ پاکستان کو قرضوں کی زنجیروں سے آزاد کرائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ
پڑھیں:
آئین کا حلیہ بگاڑ ناقومی یکجہتی کیلئے خطرناک ہوگا،حافظ نعیم
اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے
انشاء اللہ آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، لاہور بار سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔حکومت اپنے مفادات کے لئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔جماعت اسلامی چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔اگر متفقہ آئین کو اسی طرح بازیچہِ اطفال بنایا جاتا رہا تو یہ قومی یکجہتی کے لئے خطرناک ہوگا۔ملکی سلامتی اور فیڈریشن کی سالمیت کے لئے ضروری ہے کہ آئین کی حفاظت کے لئے قوم متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ہمارا موقف واضح تھا، اب 27 ویں ترمیم بارے بھی آنیاں جانیاں لگی رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔