Express News:
2025-05-15@00:23:57 GMT

بھارت کو شکست فاش؛ وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف  کا  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف  نے  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  بھی کیا۔ اس موقع پر  نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور  آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت  بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ گواہ  رہےگی کہ کیسے چندگھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محافظوں نے بے مثال درستگی اور عزم سے بھارتی جارحیت کو خاک میں ملایا، پاکستان کو اپنے بہادر سپوتوں پر بے حد فخر ہے، یہ قوم کے تاج ہیں، ہمارے شہداء ہمیشہ ہمارا فخر رہے ہیں، قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

بھارتی فوج کے سابق افسران جنگ کے بجائے سفارتی کاری کے حق میں

 ان کا کہنا تھا کہ  معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت اور انہیں دہشت گرد قرار دینا نہایت شرمناک ہے،  معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کے منافی ہے۔ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ائیر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے جس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • سیالکوٹ: وزیراعظم شہبازشریف کا آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کاآپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے برنالہ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا
  • ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے، عرفان صدیقی
  • آپریشن سندور ’بھارت ماتا‘ کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی کا بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل
  • شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب؛ بوکھلاہٹ صاف ظاہر تھی