پلک جھپکتے ہیں روبک کیوب حل کرنیوالے ربورٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پرڈیو یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو اعشاریہ 103 سیکنڈ میں ایک روبک کیوب حل کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روبکس کیوب کیا ہے اور کہاں سے آیا؟
طلبہ کی ٹیم نے اس ربورٹ کو ’ Purdubik’s Cube ‘ کا نام دیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل ایک طالبعلم ’ پیٹروہے‘ کے مطابق ایک انسانی پلک جھپکنے میں تقریباً 200 سے 300 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ لہٰذا اس سے پہلے کہ آپ کو یہ احساس ہو کہ یہ ربورٹ حرکت کر رہا ہے، یہ روبک کیوب کو حل کر لیتا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلا ریکارڈ اعشاریہ 305 سیکنڈز یا 305 ملی سیکنڈ تھا، جو 2024 میں مٹسوبشی الیکٹرک کارپوریشن کے کمپوننٹ پروڈکشن انجینئرنگ سینٹر کے ذریعہ بنائے گئے روبوٹ نے قائم کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرڈیو یونیورسٹی روبک کیوب عالمی ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روبک کیوب عالمی ریکارڈ روبک کیوب
پڑھیں:
سونے کی قیمت کمی، ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 745 روپے کم ہوکر 2 لاکھ87 ہزار 379 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 67 ڈالر کمی سے 3168 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔