اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ٹی وی ٹاک شو کے دوران سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ تفتیش کے دوران شیر افضل مروت کے خلاف کوئی مجرمانہ شواہد سامنے نہیں آئے۔

فاضل جج نے فیصلے میں تحریر کیا کہ مدعی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، جس سے ان کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے، کیس کا ٹرائل کیا بھی جائے تو سزا کا کوئی امکان نہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف یہ مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درج کروایا گیا تھا۔

ایک ٹی وی شو کے دوران شیر افضل مروت نے سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعد دونوں رہنماؤں کو ایک ساتھ خوش گوار انداز میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

شیر افضل مروت نے بارہا اعتراف کیا کہ سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، ماضی میں ان کا رویہ اس حوالے سے درست نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ ہی مجھ سے محبت کرتے ہیں، میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں، مجھے احساس ہوا کہ سیاسی اختلافات کو گالم گلوچ کے کلچر سے باہر رکھنا ہی بہتر طریقہ ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینیٹر افنان اللہ شیر افضل مروت

پڑھیں:

پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن

ندیم افضل چن—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔

یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردِعمل

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی سیکڑوں کلو میٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، اسکول، اسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کےعوام جلسے نہیں، لوکل گورنمٹ کےالیکشن مانگتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل اور امریکہ گریٹر اسرائیل کے لئے عراق میں انتشار چاہتے ہیں، امام جمعہ بغداد
  • فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر
  • پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
  • کراچی؛ خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • عمران خان نے ہمیشہ علیمہ خانم کی بات نہ ماننے کی ہدایت کی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  • اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ! صحافیوں پر تشدد، کیمرے توڑ دیئے
  • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر