راولپنڈی :ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی طرف سے ’ فوری اور یقینی جواب’ دیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے ’ فوری اور یقینی جواب’ دیا جائے گا، اور انہوں نے متنبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔

بعدازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں شہریوں کی شہادتیں ہوئیں تھیں، اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی، یہ سلسلہ چند روز جاری رہا جس کے بعد بالآخر امریکی مداخلت پر فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔

10 مئی کو، جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔
پاکستانی حکومت کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 شہریوں کی شہادتیں ہوئیں جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔

اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ جنگ کی حمایت کر کے، بھارت ’ باہمی تباہی کا نسخہ’ تیار کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا جوہری خطرے کی وسعت کو تسلیم کرتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے مزید کہا، ’ امریکا جیسا کوئی بھی ملک اس حماقت اور اسے سمجھتا ہے جو کچھ بھارتی یہاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’

کشمیر میں بھارت کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے بھارت پر ( مقبوضہ کشمیر میں) بھاری فوجی موجودگی کے ساتھ کشمیر کے ’ مسئلے کو داخلی بنانے اور عوام کو ہراساں کرنے’ کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا،’ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہے۔’

انہوں نے مزید کہا: ’ جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا۔’

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ’ یقینی باہمی تباہی ’ کے تصور کے تحت ’ بھارت اور پاکستان کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ممالک کو تباہ کر دے گی’

’ یقینی باہمی تباہی ’ ( mutually assured destruction ) یا ایم اے ڈی فوجی حکمت عملی اور قومی سلامتی کی پالیسی کا ایک اصول ہے جس کا تصور یہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ممالک کے درمیان جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال دونوں ممالک کو تباہ کردے گا۔

جنگ بندی کے بعد گزشتہ ہفتے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا تھا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تنازعہ ’ ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔’

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ’ درحقیقت بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔’

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے نے خبردار کیا دونوں ممالک باہمی تباہی نے مزید کہا خلاف ورزی انہوں نے کہ بھارت کیا کہ

پڑھیں:

  وزیر اعظم شہباز شریف  اور   مولانا فضل  الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک  رابطہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم شہباز شریف  اور  سربراہ   جے یو  آئی مولانا فضل  الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک  رابطہ  ہوا  جس میں  دونوں رہنماؤں نے پاکستان  اور  سعودی عرب کے درمیان  دفاعی معاہدے  پر  تبادلۂ  خیال ہوا۔

 ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ساتھ دیتا  رہےگا، غزہ میں جنگ بندی  سے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام ہوگی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب  پایۂ تکمیل کو  پہنچےگا۔ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 6 شدت کا زلزلہ

اعلامیے کے مطابق  مولانا فضل الرحمان  نے  پاک،  سعودی   معاہدے کو  تاریخی  قرار  دیتے  ہوئے اسے سراہا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا  تھا کہ  پاکستان کو  حرمین شریفین کی  حفاظت کی  سعادت نصیب ہونا  قابل مسرت ہے۔

اعلامیےکے مطابق   دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ  اور غزہ کی صورتحال پر  بھی گفتگو کی اور غزہ  میں مستقل  امن  اور  پاکستان کے  امن کی کوششوں میں اہم کردار  پر  بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کا موقع قرار دیا اور حماس کے جنگ بندی کے بیان کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنےکا نادر موقع بھی قرار دیا۔

چوتھا چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 لاہور میں اختتام پذیر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘پاک فوج
  •   وزیر اعظم شہباز شریف  اور   مولانا فضل  الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک  رابطہ
  • بھارتی نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر
  • بھارت نے اگر کوئی ایڈونچرکیا تو اس کا ہولناک جواب دیا جائے گا: آئی ایس پی آر
  • حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • پاکستان کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے جواب کا خیر مقدم
  • ہم جنگ بندی کے سب سےزیادہ قریب ، پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے: شہبازشریف
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
  • غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان