کوٹ ادو، ایم ڈبلیو ایم کوٹ ادو کے ضلعی صدرعمر خان مشوری شیعہ علماء کونسل میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
واضح رہے عمر خان مشوری ایڈووکیٹ اس سے پہلے مجلس وحدت مسلمین ضلع کوٹ ادو کے موجودہ ضلعی صدر تھے۔ عمر خان مشوری پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور کوٹ ادو میں مذہبی حلقوں میں پہچان رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوٹ ادو کے ضلعی صدر عمر خان مشوری ایڈووکیٹ شیعہ علماء کونسل میں شامل ہوگئے، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ عامر عباس ہمدانی کی مشاورت سے اُنہیں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا ڈویژنل جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا، نامزد ڈویژنل جنرل سیکرٹری سے صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ نے حلف لیا، واضح رہے عمر خان مشوری ایڈووکیٹ اس سے پہلے مجلس وحدت مسلمین ضلع کوٹ ادو کے موجودہ ضلعی صدر تھے۔ عمر خان مشوری پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور کوٹ ادو میں مذہبی حلقوں میں پہچان رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غذر، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے غذر میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوئیں، خلتی میں 10 گھر جبکہ دائین میں 70 مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آئے، دائین کا معلق پل سیلاب میں بہنے سے علاقے کا زمینی رابطہ منقتع ہوکر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب نے تباہی مچادی، گوپس کے گاوں خلتی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے غذر میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوئیں، خلتی میں 10 گھر جبکہ دائین میں 70 مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آئے، دائین کا معلق پل سیلاب میں بہنے سے علاقے کا زمینی رابطہ منقتع ہوکر رہ گیا ہے۔
غذر کے علاقے دائین میں بلور نامی 70 سالہ شخص سیلابی ریلے کی زد میں اکر جان بحق ہوا جبکہ سات سالہ بچی لاپتہ ہے، چٹورکھنڈ اور دائین سے آنے والے سیلابی ریلے نے دریائے اشکومن کا بہاو روک دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا کا بہاو رکنے سے منصوعی جھیل بن گئی ہے، دریائے اشکومن پر بننے والی جھیل کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔