پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کیلے بہترہے۔
پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی۔ کہا بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے وہ اور انکی اہلیہ جیل میں ہیں، اب بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی ، ورکرز پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں انہیں نہیں معلوم تو نہ بولیں، میری بانی سے جو بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس سے متعلق باہر نہیں بتا سکتا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں رکی ہوئی ہیں یہ دراڑیں پیدا کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کے جشن کو پی ٹی آئی بھی یوم تشکر کے طور پر منارہی ہے۔ بولے دشمن کو شکست دینے اور افواج پاکستان کی فتح پر آج شکرانے کے نوافل ادا کئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائع پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائع اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں، جسٹس اعجاز اسحٰق پاکستان اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 سمیت متعدد اہم بلز منظور کرلیے پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی سیز فائر
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔